جنسی قربت سے انکار کی پاداش میں منگیتر پر تشدد کرنے والی خاتون نے پولیس پر بھی حملہ کر دیا


فلوریڈا میں پولیس نے ایک 21 سالہ خاتون کو گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی تو سمنتھا ہرنینڈز نامی خاتون کو برہنہ حالت میں چیختے چلاتے ہوئے پایا۔ معلوم ہوا کہ خاتون نے جنسی سرگرمی سے انکار کرنے پر مشتعل ہو کر اپنے منگیتر پر حملہ کر دیا تھا۔ تاہم خاتون نے تشدد کے الزام سے انکار کیا۔

سمنتھا کے ساتھی مرد نے بتایا کہ وہ دونوں دو برس سے اکٹھے رہ رہے ہیں۔ گزشتہ رات سمنتھا ہرنینڈز نے نشے کی حالت میں اپنے ساتھی سے جنسی قربت کا مطالبہ کیا۔ اس کے انکار پر سمنتھا نے اس پر حملہ کر دیا، اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور ناخنوں سے اس کا جہرہ زخمی کر دیا۔ چنانچہ گھریلو تشدد کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

سمنتھا کو پولیس کی گاڑی میں لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس افسر پر تھوک دیا اور بلند آواز میں گالیاں دیتی رہی۔ اس پر الزامات کی نوعیت بدل گئی۔ کار سرکار میں مداخلت اور پولیس حکام پر  حملے کے الزام میں سمنتھا کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).