اداکارہ میرا اپنے ملازم کے ہاتھوں لٹ گئیں


فلموں کی معروف اداکارہ میرا کو ان کے ملازم نے لوٹ لیا۔ اداکارہ کے مطابق ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے،گھر کے زیورات،کریڈٹ کارڈ اور پرس لے اڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ملازم محمد اصغر کے خلاف چوری کا مقدمہ ڈیفنس تھانےمیں درج کراویا ہے لیکن اب تک اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ میں نے بینک کو تحریری طور پر شکایت دی ہے تاہم وہاں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا موبائل پیغام ( ایس ایم ایس) بھی نہیں آیا۔ انہوں نے بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے اکائونٹ سے 4 لاکھ روپے کی چوری کا الزام بھی لگایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).