پریانکا چوپڑا اور نک جونز میں طلاق ہونے والی ہے؟


بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑااور امریکی گلوکار نک جونز شادی کے چار ماہ بعد ہی طلاق پر غور کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے معروف فیشن میگزین کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑے نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان شادی کے کچھ دن بعد ہی جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور دونوں میں کام کے معاملے سمیت ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے یا پھر ایک دوسرے کو وقت نہ دے پانے جیسے معاملات پر بھی چپقلش ہوتی رہتی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ پریانکا چوپڑا اس کوشش میں مصروف رہتی ہیں کہ وہ نک جونس پر فیصلہ سازی کے حوالے سے حکمرانی کریں اور ان سے ہر بات منوائیں۔ رپورٹ کے مطابق نک جونس بھارتی اداکارہ کی کئی باتوں سے پہلی بار باخبر ہوئے اور انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے ان سے کئی باتیں راز میں رکھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں کی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی، تاہم فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ امریکی گلوکار کو طلاق کے عوض کتنی دولت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ساتھ یہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس کو اپنے اہل خانہ نے ہی پریانکا چوپڑا سے شادی ختم کرنے کے لیے کہا۔ تاہم طلاق کی خبروں پر نک جونز اور پریانکا چوپڑا نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

Facebook Comments HS