مجھے اپنے جسم سے نفرت ہو گئی تھی: ودیا بالن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ کی 40 سالہ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرنے لگ گئیں تھیں اور تبدیلی چاہتی تھیں۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ”میری زندگی میں ایک ایسا حصہ آیا جب میں اپنے جسم کے ساتھ جنگ کر رہی تھی، میں اس کے ساتھ ناخوش تھی، نفرت کرتی تھی اور میں اس کو تبدیل کر نا چاہتی تھی کیونکہ میں سوچتی تھی کہ اگر میں اپنے جسم میں تبدیلی لے آﺅں تو میں ہر کسی کے لئے قابل قبول ہو جاﺅں گی اور میں پیار کے بھی قابل ہو جاﺅں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنا وزن کم کیا اور دبلی پتلی ہو گئی تو میں نے محسوس کیا کہ میں پھر بھی لوگوں کے لئے پوری طرح سے قابل قبول نہیں ہوں، اس لیے دوسروں کیلئے خود کو تبدیل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر میں نے اپنے جسم کو قبول لیا اور اس کی عزت کرنے لگی اور یہ کافی لمبا سفر تھا، میں نے اپنے آپ کو خوش اور خوبصورت محسوس کرنا شروع کر دیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جلد ہی اپنی نئی فلم ” مشن مانگا “ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •