جعلی اکائونٹس کے ذریعے بیانیہ گھڑا گیا: علی ظفر


معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کس طرح جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ایک بیانیہ گھڑا گیا۔

اس بیائیے میں ان خواتین کی تصاویر کو استعمال کیا گیا جنھیں اس کا علم بھی نہیں تھا۔

اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں لالی ووڈ ادکار کا کہنا تھا کہ جنھوں نے اس سوشل میڈیا بیانئے کو ٹیگ کیا وہ بھی اسے اچھی طرح سمجھ گئے۔

علی ظفر نے کہا کہ اب جیسا کہ قدرتی طور پر ہوتا ہے کہ یہ سارے اکائونٹس بند ہورہے ہیں کیونکہ معاملہ اب ایف آئی اے نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).