نمائندہ آئی ایم ایف رضا باقر مصر میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان آ رہے ہیں؟


باوثوق ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ممکنہ نئے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے مصر میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے لئے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر اس سے پہلے آئی ایم ایف کے بلغاریہ اور رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے۔ ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔آئی ایم ایف میں سولہ برس سے کام کرنے والے رضا باقر ورلڈ بینک سے بھی منسلک رہے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر نئے گورنر سٹیٹ بینک کی مصر میں بہت اچھی کار کردگی رہی ہے اور اب وہ قاہرہ سے پاکستان آرہے ہیں۔ مصر میں ان کے قیام کے دوران کرنسی سو فیصد ڈی ویلیو ہو گئی ہے۔ انرجی کی قیمت دو مرحلوں میں 110 سے 130 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔ سیلز ٹیکس کی جگہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس 14 فیصد بڑھ گیا ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS