اداکارہ ثنا فخر اور کبریٰ خان کی ایک سادہ تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے پاکستانی بدتہذیبی کی حدیں پھلانگ گئے


اداکاراﺅں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر بے ہودہ تبصرے کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ معروف اداکاراﺅں ثنا فخر اور کبریٰ خان کی ایک سادہ سی تصویر منظرعام پر آئی تو ایک سوشل میڈیا صارف نے اس تصویر کی مناسبت سے موضوع تجویز کرنے کی شرارت کر دی۔ اس پر ایسی ایسے تبصرے کئے گئے جن سے پاکستانی قوم کی مجموعی اخلاقی حیثیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے

ایک صاحب نے خورونوش سے متعلقہ دو کمپنیوں کے نام تجویز کر دیے۔ کچھ افراد نے دونوں اداکاراﺅں کے جسمانی خدوخال پر لگو اور ذومعنی تبصرے کئے۔ ایک نے لکھا کہ ”میرے خیال میں یہ پراجیکٹ مختلف پھلوں کے متعلق ہے۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”میرے ذہن میں ایسا موضوع آ رہا ہے جو اس تصویر میں کبریٰ خان کے دوپٹے سے زیادہ بے کار ہے۔“ ایک شخص نے کہا کہ ”میں نے یہ تصویر محفوظ کر لی ہے۔ جب میرے بچے سکول جائیں گے اور ٹیچر انہیں متضاد الفاظ سکھائے گا تو میں انہیں یہ تصویر دکھا کر بڑے اور چھوٹے کا فرق سمجھاﺅں گا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).