نیشنل لاجسٹک سیل پانچ سالہ بزنس پلان تیار کر ے: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو 5 سالہ بزنس پلان تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پلان کے ذریعے این ایل سی کے لیے آئندہ 5سال کے اہداف مقرر کیے جائیں تاکہ ادارے کو خطے کی بہترین ٹرانسپورٹ کمپنی بنایا جا سکے۔
این ایل سی کو درمیانی اور طویل مدتی اہداف تیار کر کے اپنی آپریشنل استعداد کو بڑھانا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے اپنے اندر بروقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔
انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور گوادر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے فوراً کام شروع کر دینا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ احسن اقبال نے اجلاس کے دوران ملک کی قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).