روس اور پاکستان کا دفاعی تعاون بڑھ رہا ہے


\"Lena-Badikova-2\"

پاکستانی کمپنیاں روس میں ہونے والے فوجی تکنیکی فورم \”آرمی 2016\” میں بھرپور شرکت کریں گی۔

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے منعقد فوجی تکنیکی فورم \”آرمی 2016\” میں آٹھ پاکستانی کمپنیاں حصہ لیں گی۔ ماہرین کے خیال میں روس کے ایک اہم فورم میں پاکستان کی شرکت روس پاک فوجی تعاون کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

روسی اخبار \”ازویستیا\” کے مطابق 6 تا 11 ستمبر ماسکو کے نواح میں ہونے والے فورم میں

Defence Export Promotion Organization (DEPO), J.Sports, Liaqat Corporation Pvt Ltd, Fighters Group, Embroidery Exports, Cords and Knots Pvt Ltd, METASCO, Pakistan Aeronautical Complex (PAC).

جیسی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔ مذکورہ اخبار کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کے لئے کافی بڑا رقبہ مختص کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی مصنوعات کے نمونے لگا سکتی ہیں اور کانفرنس ہال بنا سکتی ہیں۔

روس کے ماہر شرقیات سرگئی کامینیو کے بقول \”آرمی 2016\” میں پاکستان کی شرکت روس اور پاکستان کے تعلقات کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
\"Russian-T90-Tank\"

روسی ٹینک ٹی 90 دنیا کے پانچ بہترین ٹینکوں میں شامل
امریکی جریدے \”دی نیشنل انٹرسٹ\” نے روسی ٹینک ٹی 90 کو دنیا کے پانچ بہترین ٹینکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس ٹینک کی سب سے بڑی خوبی اس کا وسیع دائرہ عمل ہے۔ یہ ٹینک بڑی درستگی والے میزائل سے لیس ہے جو 5 کلومیٹر تک کے فاصلے پر 700 ملی میٹر کے بکتر کو پار کر سکتا ہے۔

روسی ٹینک کے علاوہ بہترین ٹینکوں کی فہرست میں امریکی ایم 1 ابرامس ٹینک، اسرائیل کا میرکاوا 4، برطانیہ کا چیلنجر 2 اور جرمنی کا لیوپرڈ 2 شامل کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments HS

لینا بادیکووا

لینا بادیکووا روس سے تعلق رکھنے والی صحافی ہیں اور اردو کی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت فیس بک پر 'جانیے روس کے بارے میں' نامی پیج کی ادارت کر رہی ہیں۔

lena-badikova has 5 posts and counting.See all posts by lena-badikova

One thought on “روس اور پاکستان کا دفاعی تعاون بڑھ رہا ہے

  • 31/08/2016 at 10:26 شام
    Permalink

    کاش ایسی خبریں ستر اسی کی دہائی میں دیتیں.. ا. یہ مستقبل کی نسل کے لیے بہت خوش کن سہی… لیکن ہماری نسل کے خواب ڈبونے والوں میں خواب زار روس بھی برابر کا ذمہ دار ہے.

Comments are closed.