حاملہ ہونے کا پیشہ ورانہ زندگی سے کوئی تعلق نہیں: کرینہ کپور


\"Kareena-Kapoor\"بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں حاملہ ہیں لیکن فلم کے تعلق سے ان کی سرگرمیاں پوری طرح جاری ہیں۔ بھارت اور جنوبی ایشیا میں عام طور پر حاملہ خواتین کو  گھر سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی جاتی ہیں اور آرام کرنے کو کہا جاتا ہے۔

لیکن کرینہ کپور مسلسل کام کرتی رہی ہیں۔  ابھی چند روز قبل کرینہ کپور نے ممبئی کے ایک فیشن شو میں شرکت کی تھی اور ریمپ پر بھی بطور ماڈل پیش ہوئی تھی۔

کرینہ کپور ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے بھی مخاطب ہوئیں اور کہا ’میں کریئر والی خاتون ہوں اور میں تو کام پر جاؤں گی، اور جب تک کردار ملیں گے کام کروں گی۔ دوران حمل آرام کرنے سے متعلق جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’آپ کو کیسے پتہ کہ میں آرام نہیں کرتی؟ میں دن میں کام کرتی ہوں اور رات میں آرام کرتی ہوں، مجھے تو کوئی تکلیف نہیں ہے۔‘

کرینہ کپور نے اس مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’دیکھیے، اگر کوئی میرے پاس کوئی رول لے کر آئے گا تو وہ رول تو میں کروں گی، میرے حاملہ ہونے سے میرے کام پر کوئی اثر پڑتا ہو ایسا مجھے نہیں لگتا۔‘

کرینہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس موڑ سے بھر پور لطف اٹھا رہی ہیں اور ان پر کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: ’میں اس وقت کو انجوائے کر رہی ہوں، میں اب پہلے سے بھی اچھی دکھائی دے رہی ہوں، لوگوں نے مجھ سے کہا کہ چہرے پر چمک ہے اور میرے بال بھی اس وقت سب سے اچھے ہیں، تو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments