6 بھارتی اداکارائیں جن کے سیکس سین لیک ہوئے


گزشتہ دنوں اپنی ایک آنے والے فلم سے کا انٹیمیٹ سین لیک ہونے کے بعد اداکارہ رادھیکا آپٹے نے سخت ناراضی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا فلم میں کئی اور سین بھی ہیں۔ لیکن صرف اس سین کا لیک ہونا لوگوں کی خراب سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا اس سین میں دیو پٹیل بھی ہیں لیکن سرخیوں میں صرف میرا نام آ رہا ہے۔

رادھیکا آپٹے سے پہلے بھی کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کے انٹیمیٹ سین انٹرنیٹ پر لیک ہوچکے ہیں۔

فلم لپ اسٹک انڈر مائے برقع سے اداکارہ اہانا کمارا کا انٹیمیٹ سین لیک ہوگیا تھا۔ صرف اہانا ہی نہیں اس فلم میں کئی اداکاراؤں کے بولڈ سین لیک ہوئے تھے۔ انٹیمیٹ سین لیک ہونے کے بعد یہ پوری فلم ہی انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی تھی۔

نوازالدین صدیقی کی فلم بابو موشائے بندوق باز سے اداکارہ بدیتا باگ کے بھی کئی بولڈ سین لیک ہوئے تھے۔ یہ فلم بھی ریلیز ہونے سے پہلے انٹرنیٹ پر لیک کردی گئی تھی۔

فلم انار کلی آف آرا میں اداکارہ سورا بھاسکر کا ایک سین لیک ہواتھا۔ اس سین میں سورا اپنے کپڑے بدلتی نظر آرہی تھیں۔ اس کے علاوہ اس فلم کے کچھ سین لیک ہوئے تھے۔

مشہور پینٹر راجا روی ورما کی زندگی پر مبنی فلم رنگ رسیا میں رندیپ ہڈا اور نندنا سین کا ایک بولڈ سین لیک ہوگیا تھا۔ اس سین کی ہنگامہ آرائی کے بعد اس فلم کے کئی اور سین بھی لیک ہوئے تھے۔

صاحب بیوی اور گینگسٹر سے اداکارہ ماہی گل اور رندیپ ہڈا کا ایک انٹیمیٹ سین لیک ہواتھا۔ اس سین کے بعد فلم کے کئی اور سین بھی لیک ہوئے۔ جس میں جمی شیرگل کے ساتھ ایک دوسری اداکارہ بھی نظر آ رہی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).