کیا عید صرف بچوں کی ہوتی ہے؟


(سید علی ضامن نقوی)

\"eid-children-2\"

آپ تمام احباب کو میری طرف سے عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔ عید نام ہے خوشی کا اور حقیقی خوشی خوشیاں اور آسانیاں بانٹ کے ہی ملتی ہے۔ اپنے اعزا و اقارب کو آج کے دن یاد کیجیے مل سکتے ہیں تو ملیے، نہیں تو کال کیجیے۔ بات کیجیے اپنا وقت دیجیے۔

آپ کے ارد گرد وہ رشتے دار، ہمسائے جان پہچان والے جو آج کسی وجہ سے دکھی ہیں۔ محروم ییں جن کے پیارے اس دنیا سے چلے گئے وہ جن کے پیاروں کو ان دہشت گرد یزیدی تالبان قوتوں نے مار ڈالا ان کے گھر جائیے اور اپنائیت کا اظہار کیجیے، دیکھیے کسی کا دکھ درد آپ کیسے بانٹ سکتے ہیں۔ کیونکہ آج جس مقام پر وہ ہیں اس پر کوئی اور بھی ہو سکتا تھا ۔

خوشیاں بانٹیں گے تو عید کی سچی خوشی پائیں گے اور پھر آپ یہ نہیں کہیں گے کہ عید تو بچوں کی ہوتی ہے ۔ بڑوں کی کیا۔ ہم تو عید سو کر گزارتے ہیں کیونکہ بڑوں کے لئے عید پر اور کیا کام ہوتا ہے۔ جناب، عید بڑوں کی ہوتی ہے لیکن جب آپ وہ سب کریں گے جو بڑے کو کرنا چاہیے تو معلوم ہو گا عید بڑے کے لئے ہی ہوتی ہے۔

نہ جانے کیوں آج کے دن مجھے خرم زکی، ناصر عبّاس، سبین محمود، امجد صابری، مولانا نعیمی، مولانا حسن جان، مولانا حسن ترابی، سبطِ جعفر، اعتزاز احسن، کیپٹن یاس عبّاس، ڈاکٹر شبیہ الحسن اور ایسے دیگر بہت سے ہزاروں وہ بے گناہ لوگ یاد آ رہے ہیں جنہوں نے اس وطن کے لئے اپنی جانون کا نزرانہ پیش کر دیا۔نا جانے کیون مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہ اس قوم کی طرف منہ کیے دیکھتے ہونگے کہ جن کے لئے جن کی اولاد اور مستقبل کے لئے میں نے اپنے مستقبل کو اپنی اولاد کی خوشیاں قربان کر دیں کیا ان میں سے کوئی آج میرے اہل و عیال کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھ رہا ہے یا نہیں۔

بہت دکھ ہوتا ہے یہ سوچ کہ کہ ان میں سے اکثر دکھی ہوتے ہونگے اس قوم کی بے اعتنائی کو دیکھ کے۔

\"children-eid-dresses-2015-12\"تو کیا جو زوال ہم پر آیا کیا ہم اسی قابل نہیں ہیں؟

عیدِ الاضحٰی قربانی کا دن ہے مگر بکرا ذبح کروا کر پورے کا پورا فریز کر لینا اور گائے کے گوشت کا حصہ غریبوں اور اعزا و اقرباء کو بانٹنا قربانی نہیں کہلاتی۔ اگر ہم پورا سال کھاتے ہیں تو آج کا دن ان کا ہے جن کو پورے سال آج کے دن کا انتظار ہوتا ہے کہ ان کے ہاں بھی گوشت بنے گا۔

آج کا دن ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی قربانی کو یاد کرنے کا دن ہے اور ساتھ میں نواسہِ رسول ص کی اس قربانی کو جسے خدا نے ذبح عظیم قرار دیا۔ خدا ہمیں ان عظیم قربانیوں سے قربانی کا مقصد اور اس کے ذریعہ رضاِ پروردگار حاصل کرنے کی توفیق فرمائے۔

آپ تمام احباب کو عید مبارک اور ساتھ میں دعا کہ خدا ہمیں عیدین کی حقیقی خوشیاں منانا اور تقسیم کرنا نصیب فرمائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments