ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ 27 فروری کو ہو گا


\"pakایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ہندوستان اور پاکستان ایشیا کپ میں اب تک دس مرتبہ آمنا سامنا کرچکے ہیں جہاں پانچ میچز گرین شرٹس جبکہ پانچ میں ہندوستان کامیاب رہا۔ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن میں آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں پاکستانی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔یہ ٹورنامنٹ 24 فروری سے چھ مارچ تک پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ایک کوالیفائر ٹیم کے درمیان بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔
کوالیفائر ٹیم کے لیے افغانستان، ہانگ کانگ، اومان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پانچویں رکن کی حیثیت سے شرکت کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف 27 فروری، دوسرا کوالیفائنگ ٹیم کےخلاف 29 فروری، تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف دو مارچ اور چوتھا میچ سری لنکا کے خلاف چار فروری کو کھیلے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل چھ مارچ کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اختتام 23 فروری کو ہوگا جس کے فوری بعد یعنی 24 فروری سے اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوجائے گا۔اس کے علاوہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کا آغاز آٹھ مارچ سے ہوگا جو کہ ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments