ہندوستان میں عورتیں محفوظ نہیں: اداکارہ رچا چڈھا


بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ اس میں حکومت اور معاشرہ دونوں سطح پر سدھار کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا اور اکشےکھنہ کی فلم ‘سیکشن 375’ ستمبرمیں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں رچا چڈھا آبروریزی کی متاثرہ خاتون کی وکیل کے کردار میں نظرآئیں گی۔ رچا چڈھا کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ اس میں حکومت اورسماج دونوں سطح پر سدھارکی ضرورت ہے۔

رچا چڈھا نے پی ٹی آئی کو بتایا یہ چھپانا کوئی حب الوطنی نہیں کہ ہندوستان میں خواتین غیرمحفوظ ہیں۔ خواتین کے خلاف تشدد کے معاملے میں ہندوستان کافی آگے ہے۔ یہاں تک کی حمل کے دوران بھی۔ رچا چڈھا نےکہا کہ بچیوں کو پیدائش سے پہلے ہی قتل کر دینا ایک اور مسئلہ ہے۔ خواتین کے مسائل کئی طرح کے ہیں؛ جہیز کا معاملہ اور پھر تیزاب گردی، یہ سب خواتین کےخلاف پُرتشدد جرم ہیں۔ کیا اس بنیاد پر آپ اسےمحفوظ مقام کہہ سکتے ہیں؟ جو لوگ ہندوستان کو خواتین کے لئے بےحد محفوظ بتا رہےہیں، وہ دراصل مرد ہیں جو اپنی حرکتوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ؎

رچا چڈھا کہتی ہیں کہ قانون کو نافذ کرنے اور خواتین کو پولیس میں شکایت کرنے کی ترغیب دینے سے جنسی استحصال اور تشدد کو کم کرنے میں مدد ملےگی۔ جنسی استحصال کو قطعی برداشت نہ کئے جانے کی پالیسی ہونی چاہئے۔ قانون مضبوط ہے، لیکن اسےلاگوکرنا ایک الگ مسئلہ ہے۔

واضح رہےکہ فلم ‘سیکشن 375’ آئندہ 13 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں جہاں ایک طرف اکشے ملزم فلم ڈائریکٹر کے وکیل کے رول میں ہیں، وہیں اداکارہ رچا چڈھا متاثرہ خاتون کی طرف سے وکیل کے کردار میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).