اداکارہ ایلیسن میک پر سیکس ریکٹ چلانے کا الزام ثابت: کتنی سزا ہو گی؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور اسمال ولے جیسے انتہائی مشہور ٹی وی شو کی میزبان اداکارہ ایلسن میک پر جسم فروشی کا اڈا چلانے، خواتین کا جنسی استحصال کرنے اور تشدد کے الزامات ثابت ہوگئے ہپں۔ عدالت میں تسلیم کیا گیا کہ ایلیسن میک خواتین کو بھوکا رکھ کر انہیں غلام بنا لیتی تھی۔ وہ خواتین کو اس قدر مجبور کرتی تھی کہ وہ جسم فروشی کے دھندہ میں اترنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ یہی نہیں اداکارہ خود بھی اس دھندہ میں شامل تھی۔

امریکہ کی ایک عدالت میں اس معاملہ پر تقریبا سماعت پوری ہوچکی ہے۔ اب اداکارہ کو کم سے کم 20 سال کی جیل کی سزا کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اداکارہ جسم فروشی کے لئے خواتین کو غلام بنانے کے دو الزامات میں قصوروار قرار دی گئی ہیں۔ کچھ امریکی ذرائع کے مطابق اداکارہ کو 40 سال یا عمر قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ اداکاہ کی سزا کا حتمی فیصلہ جج نکولس جی گاروفس کریں گے۔

اداکارہ کو 20 اپریل 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد سے اس کو کیلی فورنیا کے گھر میں نظر بند رکھا گیا۔ یہاں سے اس کی سماعت ٹی وی اسکرین کے سامنے ہوتی تھی۔ اس دوران کیس سے وابستہ کئی راز کھلے۔ آخر کار ایک سال بعد اپریل 2019 میں اداکارہ نے اپنے سبھی جرائم کا اعتراف کرلیا۔ اب معاملہ کی سماعت پوری ہوچکی ہے۔ ماتحت عدالت اداکارہ کو 20 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

اس معاملہ کی جڑیں کافی گہری تھیں۔ یہ کافی منصوبہ بند طریقہ سے کیا جارہا تھا۔ اس کے لئے باضابطہ طور پر اداکاری کی دنیا سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیت کیتھ ایلین رینایر کی پناہ میں مشہور سیلف ہیلپ گروپ نیکس آیم کے اندر ایک ڈی او ایس کے شیڈ گروپ بنائے گئے۔ اس کو لوگوں کی برانڈنگ اور سیمینار وغیرہ کرانے والے گروپ کے طور پر بنایا گیا۔ اس کے بعد باری باری سے ایسے لوگوں کو وابستہ کیا گیا ، جو بارسوخ اور مشہور ہوں۔

اس کے بعد لڑکیوں کو نوکری کے نام پر رکھا گیا ، لیکن نوکری کی آڑ میں جسم فروشی کیلئے انہیں مجبور کیا گیا۔ کمپنی مشہور ہونے کی وجہ سے ان کے صارفین بھی کافی ہائی پروفائل تھے۔ اداکارہ نے شروعات میں خود بھی جسم فروشی کی، لیکن بعد میں وہ پوری طرح سے انتظام کاری اور لڑکیوں کو غلام بنانے میں مصروف ہوگئی۔ اس دوران اداکارہ ایلیسن اپنے کیریئر کے شباب پر تھیں۔

اداکارہ پہلے ہی اپنے سبھی جرائم کا اعتراف کرچکی ہیں۔ ایسے میں اگر وہ عدالت میں رحم کی بھیک بھی مانگتی ہیں، تو بھی امریکی قوانین کے مطابق پانچ سے زیادہ سال کی رعایت نہیں ملے گی۔ اس صورت میں اداکارہ کو 15 سال کی سزا مل سکتی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •