سلمان خان نے عالیہ بھٹ کے ساتھ لپ لاک کسنگ سین سے انکار کرتے ہوئے فلم انشاءاللہ چھوڑ دی


سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ کی کاسٹ میں شامل تھے۔ فلم کی تشہیر بھی شروع ہو چکی تھی۔ ناظرین ان دونوں کو فلم میں دیکھنے کیلئے بیتاب تھے لیکن پھر سلمان خان نے فلم چھوڑ دی۔ کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان نے کچھ فنی اختلافات کی وجہ سے فلم چھوڑ دی لیکن اب کچھ اور ہی سامنے آرہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کچھ لب سوز بوسے کے سین شامل تھے جنہیں کرنے سے انکار کرتے ہوئے سلمان خان نے فلم چھوڑ دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انشااللہ کے اسکرپٹ میں سلمان اور عالیہ کے درمیان کچھ لپ لاک سین تھے۔ سلمان خان پردے پر ایسے سین نہیں کرتے۔ تو انہوں نے ڈائریکٹر بھنسالی سے کہا کہ وہ اس طرح کے سین ہٹا دیں لیکن ڈائریکٹر یہ تبدیلی کرنے کو راضی نہیں ہوئے۔ چنانچہ سلمان نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔

سلمان کے بعد بھنسالی نے شاہ رخ خان کو اپروچ کیا۔ شاہ رخ کی طرف سے انکار کے بعد ریتک روشن کا نام بھی سامنے آیا لیکن ابھی تک معاملہ واضح نہیں ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھنسالی نے فلم کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن اب بھنسالی نے سلمان کے بغیر ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا ہے کیونکہ فلم کی پروڈکشن میں کافی پیسہ لگ چکا ہے۔ ایسے میں فلم کو ملوتی کرنا مناسب نہیں ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).