گلوکارہ میڈونا نے حاملہ کرنے کے عوض مجھے دو کروڑ ڈالر کی پیش کش کی: باسکٹ بال پلیئر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکہ کے ایک سابق باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمن نے شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔’فاکس نیوز‘ کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں گلوکارہ میڈونا کا فون آیا۔ میڈونا نے انہیں پیش کش کی کہ وہ انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔

سابق باسکٹ بال کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا کہ انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا۔ تاہم اگر ان دونوں کے درمیان جنسی تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالر دیں گی۔ ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے انہیں لے کر آنے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کر کے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے جوا کھیلا۔

ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔ ان کے مطابق چونکہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اس لئے میڈونا چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کر کے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر میڈونا کے پاس ایک اجنبی شکص کے ساتھ جنسی تعلق کے عوض دو لروڑ دالر دینے کی مالی حیثیت موجود تھی تو انہین مزید کس قسم کی شہرت درکار تھی۔

سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی نے خیال ظاہر کیا کہ میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کے کیوبن اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔

سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا ’امید‘ سے ہوئی یا نہیں۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں دو کروڑ ڈالر تک دینے کے لیے تیار تھیں۔ میڈونا نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔ میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہالی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی، تاہم 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

میڈونا نے دوسری شادی 2000 میں فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اسٹارٹ رچی سے کی اور دونوں کی شادی 8 سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ 61 سالہ گلوکارہ میڈونا نے تین بچوں کو گود لے رکھا ہے اور وہ مجموعی طور پر 6 بچوں کی پرورش کرتی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •