نک جونس اپنی بیوی پرینکا چوپڑا نہیں بلکہ کرینہ اور سونم کپور کے گانے سنتے ہیں


پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی جوڑی عوامی توجہ حاصل کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی۔ پرینکا اکثر جونس برادران کے میوزک ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ کچھ خبروں کے مطابق جونس برادران کو واپس ایک بینڈ میں لانے میں بھی پرینکا چوپڑا ہی کا ہاتھ ہے۔ نک جونس اور ان کے دونوں بھائیوں کے درمیان تعلق خراب ہو چکا تھا جس کی وجہ سے جونس برادران کا بینڈ بھی تقریبا ختم ہوگیا تھا ، لیکن پرینکا چوپڑا نے نہ صرف تینوں بھائیوں کی دوریاں ختم کروائیں بلکہ ان کا بینڈ بھی دوبارہ شروع کروانے میں مدد کی۔ اب ان تینوں بھائیوں کا یہ بینڈ ایک مرتبہ دھوم مچا رہا ہے ۔

پرینکا چوپڑا کا ارادہ ہے کہ ان کے شوہر نک جونس بھی بھارتی فلموں مین کام کریں۔ حال ہی میں نک جونس کے بالی ووڈ میں داخلے کے سوال پر پرینکا نے کہا کہ نک بالی ووڈ میوزک کے کافی بڑے مداح ہیں ۔ یہاں تک کہ شو کیلئے اسٹیج پر جانے سے پہلے وہ اکثر ڈریسنگ روم میں بالی ووڈ کے گانے بجاتے ہیں۔ کرینہ اور سونم کپور کی فلم ویر دی ویڈنگ کا ایک گانا نک کے میک اپ روم میں اکثر بجتا ہے ۔ تینوں بھائی اسٹیج پر جانے سے پہلے موڈ درست کرنے کے لئے بھارتی گانا سنتے ہیں ۔

پرینکا چوپڑا کے مطابق جب وہ پہلی مرتبہ نک کے ڈریسنگ روم میں گئی تھیں تو انہوں نے وہاں بالی ووڈ گانا سنا۔ انہیں لگا کہ شاید یہ گانا خاص ان کیلئے بجایا گیا ہے لیکن بعد میں انہیں پتہ چلا کہ نک جونس بھارتی فلمی موسیقی کے شائق ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).