دورہ چین کے بعد 9 وفاقی وزیر تبدیل ہونے کی اطلاعات


وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی کے بعد اعلیٰ سطح مشاورت سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم 48 ہے، جن میں 9 وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن وزارتوں کے قلمدان وزیراعظم کی وطن واپسی کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں، ان میں وزارت داخلہ، پٹرولیم، امور کشمیر، پلاننگ، صنعت و تجارت اور دیگر وزارتیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورے پر روانگی سے قبل وزارت اطلاعات کی معاون خصوصی کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی 48 رکنی کابینہ میں24 وفاقی وزراء،4 وزراء مملکت ،5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے 30 ستمبر کے اجلاس سے وزارتوں میں بڑی تبدیلوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).