میں نے یہ آئٹم سانگ پاک فوج کی وجہ سے کیا کیونکہ یہ آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ تھا: اداکارہ نیلم منیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ نیلم منیر کا تازہ آئٹم سانگ سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ گانا محض اس وجہ سے کیا کیونکہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی ۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ”خوابوں میں جب میں پاکستان گئی، انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی وے“ آئٹم سانگ کا دفاع کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ میں نے یہ گانا اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی، شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ تمام یہ جانتے ہو کہ میں کیا کرتی ہوں۔

اس کی میں ذمہ داری لیتی ہوں اور اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گی اور یہ فلم دیکھیں گے ، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں‘۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •