بے وفائی کرنے والے مردوں کی شخصیت کیسی ہوتی ہے؟


شریک حیات سے بے وفائی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم اب ماہرین نے تین طرح کے شخصی خواص بتا دیئے ہیں جن کے حامل لوگ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان میں پہلے وہ لوگ ہیں جو دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ شہرت کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایسے لوگ ہنسی مذاق بہت کرتے ہیں اور دوسرے ان کی صحبت سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ لوگ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں اور بہت زیادہ سماجی میل جول رکھنے والے ہوتے ہیں۔ تاہم ان کی ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

دوسری قسم کی شخصیت کے حامل وہ لوگ ہیں جو سماج کی مقرر کردہ روایات سے بغاوت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ من موجی قسم کے لوگ اپنی ہی مرضی چلاتے اور اپنے حساب سے زندگی جینے کے قائل ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ دلیل کے ساتھ سوچتے ہیں اور بہت اچھے مقرر ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے نزدیک روایات اور قوانین ہوتے ہی توڑنے کے لیے ہیں۔ یہ لوگ بھی اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرتے ہیں۔

تیسری قسم کے لوگ وہ لوگ ہیں جو حال میں جیتے ہیں اور لمحہ موجود سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ایسے لوگ ہمہ وقت لوگوں میں گھرے رہتے ہیں۔ ان کی زندگی پارٹی، کہانیوں اور ایڈونچرز پر مبنی ہوتی ہے۔ اس قسم کے لوگ بھی سماجی میل جول بہت رکھتے ہیں اور ان کے بھی اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).