رابی پیرزادہ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو بھی لیک ہو گئی


سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اگر لوگوں کو سٹار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تو پل بھر میں لوگوں کی زندگیاں بھی تباہ کر سکتا ہے جس کی کئی مثالیں ہم دیکھ چکے ہیں جبکہ تازہ ترین مثال گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کو درخواست دیدی ہے اور ایف آئی اے نے کارروائی بھی شروع کر دیا ہے۔

ابھی یہ معاملہ جاری ہے کہ اس دوران پاکستان کے معروف نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو معروف ٹک ٹاک سٹار ”حریم شاہ“ کےنام سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے شروع ہو گئے۔

یہ سارا معاملہ سامنے آنے کے بعد حریم شاہ نے مذکورہ اکاﺅنٹ کو جعلی قرار دیدیا اور کہا کہ وہ صرف اور صرف ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس چلاتی ہے اور اس کے علاوہ ان کے نام سے بنائے گئے تمام اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔

حریم شاہ نے تو مذکورہ اکاﺅنٹ کی ملکیت سے انکار کر دیا ہے تاہم شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو سے متعلق انہوں نے کوئی بھی بات نہیں کی جبکہ خود کرکٹر کی جانب سے بھی تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جس کے باعث ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے اور اس میں کتنی سچائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).