کیپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں: اداکارہ میرا
پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دیکھی جارہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں، اور میں آج کل امریکہ میں انہیں کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’’ٹرائی اینگل لو‘‘ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔
Facebook Comments HS


