مجھ سے آڈیشن میں کہا گیا “ریپ سین کر کے دکھاؤ”: اداکارہ مانوی گاگرو

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ میں گزشتہ سال می ٹو کے تحت کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہوئی بدسلوکیوں کی کہانیاں شیئر کیں۔ یوں تو کاسٹنگ کاؤچ ہمیشہ ہمیشہ سے بالی ووڈ کا حصہ رہا ہے لیکن اب اس کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ فلم اجڑا چمن کی اداکارہ مانوی گاگرو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک آڈیشن میں بے حد نازیبا مطالبہ کیا گیا۔

مانوی گاگروفلم اجڑا چمن میں سنی سنگھ کے مقابل نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ “ٹی وی ایف ٹرپلنگ” اور “فور مور شاٹس” جیسی ویب سیریز میں بھی نظر آچکی ہیں۔ مانوی نے اسپاٹ بوائے کو دئے انٹرویو میں اپنے ایک ایسے آڈیشن کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ جب وہ انڈسٹری میں بالکل نئی تھیں۔ جب مانوی سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ساتھ کبھی کاسٹنگ کاؤچ جیسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو مانوی گاگرونے بتایا کہ “کاسٹنگ کاؤچ تو نہیں لیکن مجھے یاد ہے کہ میں ایک آڈیشن سے بھاگی تھی جس میں مجھے میرے ساتھ بیٹھے دو آدمیوں کے ساتھ ریپ کی کوشش کا ایک سین کرنے کو کہا گیا تھا۔ یہ آفس بڑا عجیب تھا۔ جسے وہ اپنا آفس کہہ رہے تھے اس ّفس میں ایک بیڈ بھی تھا”۔

مانوی نے بتایا کہ وہ اس آڈیشن میں اپنی حفاظت کے بارے میں سوچ کر بری طرح ڈر گئی تھیں اور وہاں سے بچتے ہوئے بھاگیں۔ مانوی گاگرو فلم “اجڑا چمن” سے بھی لاتعلق ہونے کے قریب تھیں کیونکہ انہیں اس فلم کیلئے 15 کلو وزن بڑھانے کو کہا گیا لیکن مانوی گاگرو یہ کرنے کو تیار نہیں تھیں کیونکہ اس دوران وہ دو اور پروجیکٹس کر رہی تھیں لیکن بعد میں اس فلم کیلئے انہوں نے باڈی سوٹ پہنا اور فلم مین اداکاری کی۔ مانوی، ایوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم “شبھ منگل زیادہ ساودھان” میں نظر آنے والی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •