کیا عمران خان نے حریم شاہ کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی پیشکش کی؟


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے کہا تھا۔ تاہم وہ کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جہاں کچھ سیکھیں اور کچھ کر بھی سکیں۔

حریم شاہ وقار ذکاء کے رئیلٹی شو میں بات کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ کے مطابق حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ایجوکیشن میں ماسٹر کر رہی ہیں، اسلام آباد منتقلی سے قبل پشاور رہتی رہی ہیں، آبائی تعلق بھی خیبرپختونخوا سے ہے۔ حریم شاہ نے بتایا کہ والدین کو بتائے بغیر وہ شو کی سکریننگ کے لیے کراچی پہنچی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے بتایاکہ فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو کیمرہ چھپا کر نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ہنسنے کی وجہ سے وہ بھی ہنسے اور پھر انہیں شاید مذاق لگا تو وہ اٹھ کرایک طرف چلے گئے۔ عمران خان سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی مدد نہیں لی، خود گئی تھی اور خان صاحب سے بہت دفعہ ملی، دبئی میں بھی مل چکی ہوں۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ بنی گالہ میں ملاقات میں پارٹی کی بات کی تھی اور جوائن کرنے کا بولا۔ اس موقع پر وقار ذکاء نے استفسار کیا کہ ڈانس پارٹی جوائن کرنے کا؟ حریم شاہ نے بتایا کہ نہیں ، پی ٹی آئی کا۔ دوبارہ دبئی میں ملاقات ہوئی تو ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی ۔

ٹک ٹاک پر آنے کا شوق ہے یا شہرت کی خواہش کے سوال پر حریم شاہ نے بتایاکہ اپنی ویڈیوز بنانے کا شق تھا، ٹک ٹاک پر ویڈیوز کا پتہ چلا تو ویڈیو بنائی اورچاہتی ہوں کہ لائف میں ہر وہ کام کروں جہاں کچھ سیکھوں اور کچھ کر سکوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز بنانے پر بہت زیادہ دھمکیاں آئیں لیکن ڈر نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).