ڈائریکٹر مجھے اندر بلا کر دروازہ بند کر لیتے تھے اور ٹیلنٹ دکھانے کے لئے کہتے تھے: راکھی ساونت


بالی ووڈ بالی ووڈ کی ایک مشہور ومعروف ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کریئر کے ابتدائی زمانے میں انہیں کس طرح ڈائریکٹرز بلایا کرتے تھے اور کمرے کا دروازہ بند کر لیا کرتے تھے۔ راکھی ساونت نے اپنے ساتھ بیتے کئی چونکانے والے واقعات کا انکشاف کیا ہے۔ راکھی نے بتایا کہ انہیں فلم پروڈیوسرس اور ڈائریکٹر غلط ارادوں سے کال کیا کرتے تھے۔

میرا نام پہلے نیرو بھیڑا تھا۔ جب میں آڈیشن کیلئے جاتی تھی تب ڈائریکٹر پروڈیوسر مجھے ٹیلنٹ دکھانے کیلئے بولتے تھے۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ کس ٹیلنٹ کی بات کررہے ہیں”۔

راکھی نے کہا کہ جب میں اپنی تصویریں لے کر جاتی تھی تو وہ مجھے اندر بلا کر دروازہ بند کر دیا کرتے تھے۔ میں کسی طرح مشکل سے وہاں سے نکل کر بھاگتی تھی’۔ میری ماں اسپتالوں میں کچرا اٹھانے کا کام کرتی تھی۔ تب ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ہم دونوں لوگوں کا بچا ہوا کھانا کھاتے تھے’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).