بھولا ریکارڈ کے پاس میری کوئی نازیبا ویڈیو نہیں: حریم شاہ کی جوابی دھمکی


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ بھولا ریکارڈ کے پاس ان کی کوئی نازیبا ویڈیو نہیں ہے۔

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اس اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے جس کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی ملکیت نہیں ہے۔ تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر جتنی بھی ویڈیوز لیک کی گئی ہیں وہ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب اس اکاؤنٹ پر ایسا مواد بھی پوسٹ کیا گیا ہے جو حریم شاہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ یا کسی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ہے کہ بھولا ریکارڈ ایک فراڈ آدمی ہے، اس کے پاس دکھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔  ’ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں میری اس سے 2 بار ملاقات ہوئی ہے، وہ یہ سب شہرت کے لئے کر رہا ہے۔ ‘

حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو یہ سب بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو وہ یقینی بنائیں گی کہ بھولا ریکارڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا جائے۔  خیال رہے کہ سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ دوسروں کی ویڈیوز لیک کرنے والی حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے والے ہیں۔ بھولا نے حریم شاہ سے کہا تھا کہ وہ سیاستدانوں اور دوسری قومی شخصیات کو بلیک میل کرنا چھوڑ دے ورنہ اس کی اپنی ویڈیوز بھی لیک کر دی جائیں گی۔

Facebook Comments HS