”شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں“: حریم شاہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس نے وفاقی وزیر ریلوے پر نکاح کرنے کا بھی الزام لگا دیا ہے۔

نجی نیوز چینل سماءنیوز کے پروگرام ”لائیو ود ندیم ملک“پر گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کیا ہے۔ جب ہم نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی تو شیخ رشید نے ہمیں روکا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ویڈیوز کیوں بنا رہی ہو۔

اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ ان کو اس بات سے کیا مسئلہ ہے کہ آپ کسی کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہو۔ آپ کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کا ہمارے ساتھ فیملی تعلق تھا۔ وہ میرے بہنوئی ہوئے کیونکہ انہوں نے میری ایک دوست کے ساتھ نکاح کیا ہوا ہے۔ اس پر ندیم ملک نے چونک کر کہا کہ یہ بہت بڑے لوگ ہیں جن کا آپ نام لے رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے الزامات کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہو جب سوشل میڈ یا پر ایک مبینہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل گئی جس میں شیخ رشید حریم شاہ کو ویڈیوز بنانے سے روک رہے تھے ۔

(بشکریہ ڈیلی پاکستان)

 

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *