حکومت نے حریم شاہ اور صندل خٹک کا نام و نشان مٹانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا


ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کی سرگرمیاں روکنے کے لیے بڑا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو ایک خط لکھا ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ٹک ٹاک پی ٹی اے کی درخواست پر حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز نہیں ہٹاتی تو ممکنہ طور پر پاکستان میں اس ایپلی کیشن پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے ٹک ٹاک کمپنی کو دونوں لڑکیوں کے اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کو نہیں کہا گیا۔ صرف ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے جن سے انہیں شہرت ملی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی پی ٹی اے ٹک ٹاک سے لوگوں کی ویڈیوز ہٹانے کے معاملے پر رابطہ کر چکی ہے اور پی ٹی اے کی درخواست پر ٹک ٹاک نے 90فیصد متنازعہ ویڈیوز ہٹا بھی دیں۔ اب حریم اور صندل کے معاملے پر کمپنی کیا موقف اختیار کرتی ہے، اس کا پی ٹی اے کو انتظار ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments