انشا اللہ جلد حریم شاہ سے ملاقات ہو رہی ہے: مفتی عبدالقوی


مفتی عبدالقوی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انشااللہ ان کی حریم شاہ سے جلد ملاقات ہورہی ہے۔ مفتی عبدالقوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ 15 سے 16 روز میں ان سے ملاقات ہو رہی ہے اور ہم اسے دوپٹہ پہنا رہے ہیں۔ میری ان کے سیکرٹری کے ذریعے بات ہوئی اور کہا کہ حسن وجمال سے لیکر آپکی ہر صلاحیت اللہ کی دی ہوئی ہے۔آپ ایسی مملکت کی بیٹی ہیں جو کلمے کے نام پر بنا ہے۔

آپ سب کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ حریم شاہ کے حوالے سے مثبت خبریں آئیں گی منفی نہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی حریم شاہ کے ساتھ جو تصویریں آئیں گی وہ دوپٹہ والی ہوں گی ؟ تو مفتی صاحب قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔

شیخ رشید کا ذکرکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ شیخ صاحب بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں میرے حوالے سے دو سال سے باتیں ہورہی ہیں میں آج تک نہیں گھبرایا بلکہ مزید جوان ہورہا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments