اداکار کبیر بیدی 74 سال کے ہو گئے: پہلی بیوی پریتما بیدی شادی سے پہلے حاملہ ہو گئی تھیں


اداکار کبیر بیدی 74 سال کے ہو گئے ہیں۔ ان کی پیدائش 16 جنوری 1946ء کو لاہور میں ہوئی تھی۔ وہ اردو اور ہندی کے معروف کہانی کار راجندر سنگھ بیدی کے بیٹے تھے۔ تقسیم کے بعد وہ ممبئی میں ماڈلنگ اور اداکاری کی طرف بڑھے۔ انہیں ان کی گھن گرج والی آواز کیلئے جانا جاتا ہے۔ فلم تاج محل سے کریئر شروع کرنے والے کبیر بیدی نے اپنے کریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ اگرچہ لوگ آج کبیر بیدی کو ان کے بالی ووڈ کریئر سے زیادہ ان کی زور دار آواز کے لئے یاد کرتے ہیں۔

کبیر بیدی کی پہلی شادی آناً فاناً ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ان کی منگنی انبا سانیال نام کی لڑکی سے ہوچکی تھی لیکن اس دوران وہ 19 سالہ ماڈل پریتما گپتا کے ساتھ لیو۔ان ریلشن شپ میں رہ رہے تھے۔ کبیر بیدی کے ساتھ رہتے ہوئے پریتما گپتا حاملہ ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد کبیر بیدی نے انبا سانیال سے منگنی توڑ کر پریتما سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد پریتما بیدی نے پوجا بیدی کو جنم دیا۔

pooja bedi

ایک خباری رپورٹ کے مطابق پوجا بیدی کی پیدائش کے 8 ماہ بعد کبیر بیدی کی پہلی بیوی پریتما بیدی کا افیئر پڑوس میں رہنے والے جرمن لڑکے سے ہو گیا تھا۔ شادی کے تقریبا 5 سال بعد پریتما اور کبیر بیدی میں طلاق ہو گئی۔ پریتما ایک ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر تھیں لیکن اچانک انہوں نے یہ سب چھوڑ کر سنیاسن بننے کا فیصلہ کیا۔ وہ کیلاش مانسروور کے سفر پرگئیں لیکن اس دوران لینڈ سلائیڈ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments