یوگنڈا میں مرد بیوی کی چھاتیوں سے اپنے بچوں کا دودھ پی جاتے ہیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برطاونی اخبار دی گارڈین کے مطابق یوگنڈا میں شوہر اپنی بیوی کے ماں بننے پر اس سے مطالبہ کر دیتے ہیں کہ وہ خود اس کی چھاتیوں سے دودھ پئیں گے۔ یوگنڈا کے علاوہ تنزانیہ اور کینیا کے کچھ علاقوں کے مرد بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ مختلف ملکی و غیرملکی تنظیموں کی طرف سے یوگنڈا کی حکومت پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے۔

دی گارڈین نے یوگنڈا کی ایک جینی نامی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔ 20سالہ جینی نے بتایا کہ ”زچگی کے بعد جس روز میں گھر واپس آئی، اسی روز میرے شوہر نے مجھ سے مطالبہ کر دیا کہ میں اسے اپنا دودھ پلاﺅں۔ اس نے مجھے کہا کہ یہ کام دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔“

اپنی بیوی کا دودھ پینے والے ایک شخص نے دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کوئی بیوی اپنے شوہر کو اپنا دودھ پلانے سے کیسے انکار کر سکتی ہے۔ یہ شوہر کا حق ہے۔“

بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اس عجیب روایت کو خواتین اور نومولود بچوں پر تشدد اور جبر سے تعبیر کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر 2018ء میں یوگنڈا کی رکن پارلیمنٹ سارا اوپنڈی نے بھی آواز اٹھائی تھی۔ یوگنڈا اور ہمسایہ ممالک کے مرد اپنی بیویوں کا دودھ کیوں پیتے ہیں؟ اس کی وجہ جاننے کے لئے تحقیق کی جا رہی ہے۔

https://guardian.ng/life/some-ugandan-women-coerced-by-their-husbands-to-breast-feed-them/

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *