پوجا بیدی کی بیٹی الایا نے ماں کے بوائے فرینڈ اور والدی کی دوسری بیوی کے رشتے بیان کر دیے
رشتوں کیمسٹری کو دکھاتی جوانی جان من فلم کی ریلیز سے پہلے الایا نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے کئی راز کھولے ہیں۔ الایا نے بتایا کہ ان کے والدین کے طلاق کا ان پر کیا اثر ہوا اور ان کی ماں کے نئے بوائے فرینڈ اور والد کی دوسری بیوی کے ساتھ رشتے کیسے ہیں۔
اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی الایا فرنیچر والا جلد ہی آنے والی فلم جوانی جان من سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہیں۔ الایا اپنی اس فلم سے پہلے ایکٹنگ سیکھنے سے لیکر ڈانس سیکھنے تک، پوری تیاری کے ساتھ اتری ہیں۔ الایا اپنی اس فلم میں ایک ایسی لڑکی کے کردار میں ہیں جو اپنے والد یعنی سیف علی خان اور اپنی ماں تبو کو ملوانے کا کام کرتی ہیں۔
رشتوں کی کیمسٹری کو دکھاتی اس فلم سے پہلے الایا نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے کئی راز کھولے ہیں۔ الایا نے بتایا کہ ان کے والدین کے طلاق کا ان پر کیا اثر ہوا اور ان کی ماں کے نئے بوائے فرینڈ اور والد کی دوسری بیوی کے ساتھ رشتے کیسے ہیں۔
الایا کی ماں اور اداکارہ پوجا بیدی نے بزنس مین فرحان فرنیچر والا سے 1994 میں شادی کی تھی اور ان کا 2003 میں طلاق ہوگیا تھا۔ ایسے میں الایا نے پنک ولاکو دئے اپنے انٹرویو میں کہا، "میں 5 سال کی تھی جب ماں پاپا الگ ہوئے اور مجھے اس بارے میں زیادہ یاد نہیں ہے۔ حالانکہ اس کے بعد کی یادیں میرے دماغ میں ہیں۔ میرا بچپن کافی خوشی سے گزرا اور میرے ماں اور پاپا کے رشتے طلاق کے بعد بھی کافی اچھے ہیں۔ انہوں نے مجھے کبھی محسوس نہیں کرایا کہ ہماری زندگی میں کچھ برا ہوا ہے۔ یہ صرف طلاق تھی اور ایسا ہوتا ہے۔
فلم جوانی جان من میں سیف علی خان اور تبو کی بیٹی کے کردار میں نظر آنے والی الایا نے بتایا کہ ان کے اپنی سوتیل ماں اور ماں پوجا بیدی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ کیسے رشتے ہیں۔
پوجا بیدی کے بوائے فرینڈ مانیک کانٹریکٹر ہیں جبکہ الایا کے والد فرحان نے فاطمہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔
الایا نے کہا میرے والد کی دوسری شادی ہو چکی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جان۔ میں اسے بہت پیار کرتی ہوں۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری سوتیلی ماں سے کیسی بنتی ہے۔ مجھے وہ پسند ہیں۔ میں نے اس کے علاوہ کبھی کچھ نہیں سوچا۔ میرے اپنی والدی کے بوائے فرینڈ (مانیک کانٹریکٹر) کے ساتھ بھی کافی اچھا رشتے ہیں۔ وہ سبھی بہت اچھے ہیں اور اس لئے میں ان کے ساتھ ہمیشہ خوش رہی ہوں۔





