دو سعودی ہم جنس پسند لڑکیوں نے ٹی وی شو میں ایک دوسرے کے لیے محبت کا اعلان کر دیا


برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والی دو ہم جنس پسند سعودی لڑکیوں نے ٹی وی شو میں ایک دوسرے کے لیے محبت کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ان لڑکیوں کے نام فید اور نینز ہیں جن کی محبت سعودی عرب میں پروان چڑھی لیکن وہاں چونکہ ہم جنسیت کی سزا موت ہے لہٰذا ان دونوں نے سعودی عرب چھوڑ کر برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے دی۔

گزشتہ دنوں فید اور نینز برطانیہ کے ایک عربی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں ان دونوں نے کھلے عام ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔ دوران شو نینز نے بتایا کہ ”مجھے نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی احساس ہو گیا تھا کہ میں ہم جنسی رجحان رکھتی ہوں۔ پھر سنیپ چیٹ پر میری ملاقات فید کے ساتھ ہوئی اور ہم دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی لیکن ہم سعودی عرب میں رہتے ہوئے اکٹھی نہیں رہ سکتی تھیں۔ چنانچہ ہم نے برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔“

https://www.dailymail.co.uk/news/article-8028007/Lesbian-couple-Saudi-Arabia-declare-moving-London.html


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments