میاں ڈاکٹر ولی محمد عباسی کلہوڑو


ماہتاب محبوب

mahtabmahboob@hotmail.com

درگاہ حاکم سندھ میاں محمد سرفراز خان عباسی کلہوڑو خاندان کے آخری بزرگ چشم و چراغ میاں ڈاکٹر ولی محمد عباسی، نہایت ہی معتبر، خدا ترس اور صابرین صفت انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ادب دوست انسان تھے۔

تحقیق اور تاریخ ان کا پسندیدہ موضوع تھا جن سے ان کی والہانہ دلچسپی تھی۔ خاص طور پر سندھ کی تاریخ کا انہیں وسیع مطالعہ تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے کافی تحقیق بھی کی۔

مذہبی، دینی اور دیگر علوم کے علاوہ انہیں کلام دیوانِ حافظ اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے رسالے سے بہت عقیدت اور لگاؤ تھا۔ ابتدائی تعلیم سندھ میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مزید تعلیم بمبئی سے حاصل کی اور سندھ کے پہلے وٹرنسن بیج گریجوئیٹ بنے، جبکہ 1934 میں اپنی خاندانی درگا ہوں، میاں سرفراز کلہوڑو اور غلام شاہ کلہوڑو کے گادی نشین مقرر ہوئے، پاکستان بنانے میں شانہ بشانہ ”خاکسار“ تحریک کے بانیوں میں سے ایک تھے اور صوبہ سالار سندھ بھی رہ چکے مقبرہ میاں سرفراز عباسی کلہوڑو کے اطراف اور میاں غلام شاہ کے مقبرہ کی حدود تک پھیلی ہوئی کلہوڑو خاندان کی زمین اور جائیداد جو خاندان کا آخری چشم و چراغ ہونے کی وجہ سے ان کے حصے میں آئی، وہ چاہتے تو اپنی کئی پشتوں کا مستقبل محفوظ رکھنے کے لئے خود اس پر قابض رہ سکتے تھے مگر انسانیت ان کا نصب العین تھا۔

یہی وجہ تھی کہ انہوں نے کروڑوں اربوں کی جائیداد کوڑیوں کے مول غریب اور ضرورت مند مہاجروں میں تقسیم کردی اور اس سے جو بھی آمدنی حاصل ہوئی وہ انہوں نے میاں سرفراز کی درگاہ کی ازسرِ نو تعمیر اور ”عباسی مسجد“ کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں صرف کی۔ ان پڑھ، یتیموں اور غریبوں کو اپنے خرچ پر پڑھاتے اور داخلے دلاتے۔ ان کی خود کی گزر سفر کا ذریعہ ڈاکٹری و زمینداری تھا۔ یوں تو کلہوڑا خاندان کے ہر فرد کو ”میاں“ کا لقب حاصل ہے جبکہ حلقہ زمینداری میں انہیں خان صاحب کے لقب سے بھی نوازا گیا۔

خاموش طبعہ اور صابرین صفت ہونے کی وجہ سے دوست احباب، عزیز و اقارب انہیں ”خواجہ خضر زندہ پیر“ بھی کہا کرتے تھے۔ پرہیز گار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند رہنے کی وجہ سے ان کی صحت و تندرستی زندگی بھر قابلِ رشک رہی۔ وہ اپنے والد، زمانے کے پہلے پولیس انسپکٹر میاں قادر بخش عباسی کلہوڑو کے اکلوتے فرزند تھے۔ مگر پھر بھی ہر قسم کا ہنر سیکھنے میں انہیں کوئی عار محسوس نہ ہوا۔ 1971 ء رمضان المبارک کے مہینے میں ”عباسی مسجد“ کی ازسرِ نو تعمیر کرواتے ہوئے، مزدوروں اور رازوں کے ساتھ خود بھی صبح سے شام تک مہینہ بھر کام کرتے رہے اور روزہ کی حالت میں ہی عید کی شب دماغ کی رَگ پھٹ جانے سے وہ 29 رمضان المبارک کو 80 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

کلہوڑو خاندان کے بارے میں انہوں نے کثیر تعداد میں تحقیقی مواد مرتب کیا مگر ان کی وفات کے بعد اس تاریخی اور علمی خزانے کی قدر اور صحیح طور پر حفاظت نہ کی گئی جس کا سبب یہ تھا کہ ان کے جوان جہاں فرزند میاں پیر بخش عباسی اور میاں چینو خان عباسی اُن کی زندگی میں ہی انتقال کرگئے، جبکہ تیسرے فرزند میاں شاہ محمد عباسی بھی والد اور بھائیوں کی وفات کے چند سالوں بعد ہی محلے کے ایک اوباش شخص اور نام نہاد ”نوابوں“ کی ملی بھگت کے ساتھ بے گناہ اور بے دردی سے قتل کردیے گئے۔ میاں ولی محمد عباسی کی پہلی مرحوم اہلیہ سے ان کے بڑے صاحبزادے میاں میر محمد عباسی تھے۔ جوکہ شروع سے ہی اپنے اہل و عیال کے ساتھ ُجدارہتے تھے اور زمینداری کے کاموں میں مصروف رہنے کے باعث انہیں تاریخ وغیرہ سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

چنانچہ میاں ولی محمد عباسی کی وفات کے بعد ان کے پوتے بہت صغیر تھے۔ اور گھر میں کوئی بڑا نہ ہونے کی وجہ سے اس تحقیقی سرمائے کی بھرپور حفاظت نہ ہوسکی۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خاندان میں جس کا جی چاہا اس نے اپنے اپنے مزاج کے مطابق ان کی تحقیقی اور ادبی سرمائے پر قابض ہونا شروع کردیا۔ سندھ کے حاکم میاں سرفراز عباسی کلہوڑو کے ناAdd Newدر اور تاریخی اشیاء مثلاً کلہاڑی، قیمتی جڑاؤ جوتی، کمبل اور کشتہ جوکہ انہیں درویشانہ (فقیری) خطاب ملنے کی وجہ سے ملا تھا۔

جنہیں بچپن میں مجھے بھی دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ چیزیں آخری سجادہ نشیں ہونے کی حیثیت میں میاں ولی محمد عباسی کے حصے میں آئیں۔ اس پر بھی ان کے چچا ذاد بھائی کے فرزند سجادہ نشیں مرحوم میاں محمد بچل عباسی (جوکہ میاں ولی محمد عباسی کے داماد تھے ) کی مرحومہ والدہ کے رشتہ داروں نے جو کہ خود عباسی خاندان سے نہیں تھے، زبردستی اپنا حق جتا کر امانت میں خیانت کرتے ہوئے دینا داستی قبضہ کرلیا۔ میاں ولی محمد عباسی کی دونوں مرحوم بیویوں میں سے انہیں پانچ بیٹیاں اور چار فرزند تھے۔ جن میں سے اب صرف ان کی آخری صاحبزادی ماہتاب منور عباسی (ماہتاب محبوب) بدلتی دنیا اور دنیا والوں کے انوکھے رنگ روپ اور چبھتی چالبازیاں دیکھنے کے لئے تاحال حیات ہیں۔

اب درگاہ کے موجودہ سجادہ نشیں، میاں ڈاکٹر ولی محمد عباسی کے نوجوان پوتے ہیں، جن میں انجینئر میاں ساجد ولد میاں شاہد محمد عباسی و میاں ڈاکٹر ولی محمد عباسی بمعہ اپنے تینوں بھائیوں، میاں محمد بچل عرف ثاقب عباسی، میاں پیر بخش عباسی اور میاں شاہ زیب عباسی کے ساتھ صغیری عمر سے ہی اپنے جدَّ امجد کی اس درگاہ کا سارا انتظام و نظر داری مشکل حالات میں بھی بڑی ہمت اور حوصلے سے کی اور ہزاروں مریدوں و عقیدت مندوں کو بھی اپنی درویشی دعاؤں اور حسن سلوک سے فیضیاب کرتے ہوئے اپنا خاندانی فرض نبھارہے ہیں جوکہ ان پر عائد ہے۔