سعودی عرب میں ناقابل یقین واقعہ: سعودی لڑکا اور لڑکی دیگر افراد کی موجودگی میں فحش حرکات کرتے رہے


سعودی عرب اخلاقی و مذہبی حدود و قیود کے لئے جانا جاتا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ سے اس ملک میں تسلسل سے بے حیائی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ جدہ میں واقع میکڈونلڈز ریسٹورنٹ میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک سعودی لڑکا اور لڑکی اردگرد موجود لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جنسی عمل میں مصروف ہو گئے۔ وہاں پر موجود ایک شخص نے اس جوڑے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ اس پر سعودی عوام بھڑک اُٹھے اور سعودی اخلاقیات و مذہبی اقدار کی توہین کرنے والے سعودی لڑکا لڑکی کو گرفتار کرنے اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر ڈالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے میکڈونلڈز کی انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے حیائی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے کی موجودگی میں بھی اس طرح کی شرمناک حرکات کی جائیں۔

تاہم کچھ افراد نے اس ویڈیو کو پُرانی قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ اب کا نہیں بلکہ 2018ء کا ہے اور اس کے ذمہ دار لڑکا لڑکی کو سزا بھی سُنائی جا چکی ہے۔

(بشکریہ اردو پوائنٹ)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments