لیک ہونے والی عریاں فلم سے کروڑوں روپے کمانے والی اداکارائیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 عریاں فلم کا لیک ہو جانا کسی اداکارہ کے لیے بھیانک خواب ہوتا ہے لیکن کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جن کی لیک ہونے والی فحش فلمیں انہیں کروڑ پتی بنا گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 39 سالہ ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کا شمار بھی انہی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ اس کی 2007ء میں ایک عریاں فلم لیک ہوئی جس میں وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کرونر رے جے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آئیں۔ ویویڈ انٹرٹینمنٹ (Vivid Entertainment)کی طرف سے کم کارڈیشین اور رے جے کو اس فلم کے عوض 50 لاکھ ڈالر (تقریباً 79کروڑ روپے) معاوضہ دیا گیا اور مبینہ طور پر اب تک انہیں ماہانہ رائیلٹی بھی مل رہی ہے۔

اداکارہ پیرس ہلٹن کی ایک فحش فلم بھی لیک ہوئی تھی جس میں وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ رک سیلمن کے ساتھ خلوت کے لمحات میں نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے لیک ہونے پر سیلمن نے پیرس ہلٹن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا تھا۔ 2005ء میں پیرس ہلٹن نے بھی سیلمن کے خلاف جوابی دعویٰ دائر کر دیا اور دونوں کو عدالت کے باہر سمجھوتہ کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق اس سمجھوتے میں پیرس ہلٹن کو 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 63 کروڑ روپے) کی خطیر رقم ملی تھی۔

معروف اداکارہ پامیلا اینڈرسن اور ٹومی لی کی ایک عریاں ویڈیو بھی 1997ء میں لیک ہوئی تھی۔ یہ ویڈیو اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنے ہنی مون پر خود بنائی تھی تاہم بعد ازاں انہیں اس پر پچھتاوا ہوا کہ کیونکہ یہ ویڈیو بالغوں کی فلمیں بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ گروپ‘ کے ہاتھ لگ گئی اور کمپنی نے ویڈیو پوری دنیا کو دکھا دی۔ اداکارہ نے کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا جس کا فیصلہ اداکارہ کے حق میں ہوا اور کمپنی نے اسے 7 لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 11کروڑ 70لاکھ روپے) ادا کیے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *