فیصل آباد میں رکن قومی اسمبلی کے گھر ڈکیتی


\"akramفیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اکرم انصاری کے گھر ڈکیتی ، ڈاکو قیمتی سامان اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فیصل آباد میں ڈاکوو¿ں نے انتہائی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کیا اور دن دیہاڑے رکن قومی اسمبلی کے گھر سے لاکھوں روپے ، سونے کے زیورات اور کلاشنکوف لے کر فرار ہوگئے۔ مسلح ڈاکو ایم این اے اکرم انصاری کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ پینتیس منٹ تک ڈاکوو¿ں نے ایم این اے اکرم انصاری اور ان کی فیملی کو یرغمال بنائے رکھا۔ اکرم انصاری کے مطابق ڈاکو تین لاکھ روپے ایک سو پچاس تولے سونے کے زیورات اور کلاشنکوف لوٹ کر لے گئے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ اکرم انصاری کے گھر کے باہر جمع ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ،ڈاکوو¿ں نے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ واردات کے دو گھنٹے بعد بھی پولیس کرائم سین پر نہیں پہنچی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments