میں اور بھٹی صاحب ۔۔۔۔ حسن یار کی باتیں کریں


\"tariq-khan\"بھٹی میرا دوست ہے۔ میرا کیا وہ تو یاروں کا یار ہے اگر ہمارے نظریات کا موازانہ کیا جائے تو دونوں مخالف قطبین پر کھڑے افراد ہیں ۔ میں مذہب کا پروردہ ۔۔ وہ سدا کا پاجی ۔۔۔ مجھے کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دیتی ہے ۔۔۔ بھٹی بھی اللہ کی اپوزیشن ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ۔وہ ادیان پر تنقید کرے گا مگر دلچسپ بات یہ ہے ۔۔ صحافت میں مذہبی بیٹ کرے گا ۔۔۔ یوں سمجھ لیں وہ زمانہ حاضر میں صحافیوں کا ملا ہے ۔۔ یعنی وہ کام کرتا ہے جس کا اس کی ذاتی زندگی میں ذرا بھی کردار نہیں ۔۔شاعر بلا کا ہے تو ۔۔۔ حافظہ بھی کمال ۔۔۔ اشعار سنانے پر آئے گا تو اشعار یوں اس پر نازل ہوتے ہیں جیسے کسی گنہگار اور زندیق پر مفتیوں کے فتویٰ الغرض ۔۔۔ وہ شخص نہیں اپنی ذات میں انجمن ہے ۔۔۔

ادھر میں ٹھہرا سدا کا منافق ۔۔۔ سہما سہما ڈرا ڈرا ۔۔۔ وہ بے باک ایسا کہ خدا کی پناہ ۔۔۔ مجھے سے کوئی مقصد حیات پوچھے تو میں ۔۔ ثقافتی سا جواب دے کر مطمئن کرنے کی اپنی سی کوشش کروں گا۔۔ مگر آپ کا کبھی فحش گفتگو سننے کا ارادہ ہو ۔۔اور آپ بھٹی سے اس کے مقصد حیات سے متعلق سوال چھیڑ دینں ۔۔ تو بھٹی ۔۔۔ انکھیں سکیڑ کر خشونت سنگھ ۔۔۔ کی طرح ادھر ادھر دیکھے بغیر کسی خوبصورت حسینہ کی آغوش کا ذکر چھیڑ دے گا ۔۔۔ رکیے ابھی مقصد حیات مکمل نہیں ہوا ۔۔

مقصد حیات میں حسینہ کا مستقل طور پر نام اور آغوش کا ہر رات تغیر پذیر ہونا ناگزیر ہے ۔۔۔۔۔مقصد حیات کا ذکر کرتے ہوئے وہ اس انداز سے آپ کو مطلوبہ مقصد حیات کے خدوخال واضع کرے گا کہ آپ کو کسی شہوت انگییز کہانی میں موجود لڑکی کے متوقع عمل سے ذرا پہلے کی سی کیفیت کا احساس ہونے لگے گا ۔۔ کسی نئی لڑکی سے آشنائی حاصل کرنے کے بعد بھٹی ۔۔ اسی معصوم بچے کی طرح خوش دکھائی دے گا جس طرح اس کو اس کی مطلوبہ چیز غیر متوقع طور پر میسر آجائے ۔۔ ۔۔ بھٹی سے اس کی خوشی کی وجہ پوچھیں تو اپنے مخصوص انداز سے مسکراہٹ بکھیرتے ہوئے گو یا ہو گا ۔۔آج سوہنے ملے نیں ۔۔۔۔ آپ پوچھیں گے کہاں تو ۔۔ بھٹی نسیم حجازی کی طرح جنگ سے پہلے ایسی صورت حال کو بیان کرتے ہوئے تمہید باندھے گا ۔۔۔ میدان واردات ۔۔۔ یعنی ملاقات کا ایسا نقشہ کھینچے گا کہ اُپ خود وہاں موجود ہیں ۔۔۔۔ پھر ۔۔ ذکر ہوگا گفتگو ۔۔۔ کا ۔۔ اور گفتگو میں آنے والے ۔،۔۔۔۔اتار چڑھاو کا ۔۔۔۔ پھر تو من شدی من تو شدم ۔۔۔ کی کیفیت تک پہنچنے کا ذکر کرے گا ۔۔۔

بھٹی کی زندگی میں سب سے بڑا مسئلہ کسی لڑکی کے رابطہ میں آنے کے بعد مطلوبہ واردات سے گریز برتنے کا مرحلہ ہے ۔۔۔ وہی بھٹی جو کل تک اس دوشیزہ کی شان میں قصیدہ گوئی دکھائی دیتا تھا بد ترین تبرا کرتا نظر آئے گا ۔۔۔ کیوں کہ بھٹی کی نظر میں حسیناوّں سے گریز ۔۔ نعمت کا ارتکاز ہے ۔۔۔ جس کا واحد شکر اس کی بھر پو ر تقسیم ہے ۔۔۔ الغرص خاتون۔۔۔ بھٹی کی زندگی کا ایک پہلو نہیں ۔۔۔ بھٹی کا زندگی کا خلاصہ ہے ۔۔۔ اور بھٹی صاحب ہر بار نئی خاتون کو دیکھ کر ۔۔ گو یا ہوتا ہے ۔۔۔ ساقی کی نوازش جاری ہے مہمان بدلتے رہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔۔بھٹی کے سامنے مجھے اپنا آپ بلا کا منافق دکھائی دیتا ہے ۔۔ کیونکہ جب وہ ۔۔ ذکر مہ وشا ں چھیڑتا ہے تو میں یوں ہمہ تن گوش ہوتا ہوں گویا ۔۔۔۔ مرشد اپنے مرید خاص کو اپنے منازل طے کرنے کی کہانی سنا رہا ہو ۔۔۔۔ سوچنا یہ ہے کہ خاتون سے تعلق میں قباحت ہے تو ذکر خاتون میں یکسوئی کیسی ۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments