پی ٹی وی کے پروڈیوسر رومی نے اپنے ساتھ سونے سے انکار پر ڈرامے سے نکال دیا: اداکارہ سحر شنواری


اداکارہ سحر شنواری نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے انہیں اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہپی ٹی وی ترک ڈرامے ارتغرل کو پروموٹ کیوں کر رہا ہے۔ یہ اچھا ڈرامہ ہے لیکن یہ کمرشل چینلز پر بھی دکھایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی وی کو اپنی مقامی تاریخ کو اجاگر کرنا چاہیے۔ پی ٹی وی کو اپنے ٹیلنٹ کیلئے اتنا زیادہ پرجوش کبھی نہیں دیکھا۔

نفیسہ شاہ کے ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سحر شنواری نے الزام لگایا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے ایک پروڈیوسر رومی نے انہیں اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی، انہوں نے انکار کیا تو اسے کام سے ہی نکال دیا۔ خاتون نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک سوپ اوپیرا کے لئے پی ٹی وی کے ساتھ معاہدہ سائن کیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا ”دو سال پہلے میں نے سوپ اوپیرا کا ایک کنٹریکٹ پی ٹی وی پروڈیوسر رومی کے ساتھ پی ٹی وی میں دستخط کیا اور اگلے دن اس نے میری چھٹی کرا دی کیونکہ میں نے اس کے ساتھ سونے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ میں جانتی ہوں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے دور میں کیسے مقامی ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا۔