پی سی بی کا محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ


\"mپاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عامر کو سی کٹیگری میں رکھا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں 5 سال بعد واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ پی سی بی نے محمد عامر کو نیوزی لینڈ میں حوصلہ افزا کارکردگی کی بنا پر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ محمد عامر کو ایشیا کپ اور ٹی 20 کے ورلڈ کپ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے سے قبل محمد عامر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری میں تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments