3 روپے 83 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری


\"bijli\"نیپرا نے بجلی 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے ، بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے کی درخواست پر چیئر مین نیپرا نے سماعت کے بعد دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ، نیپرا کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ رہی ، تقسیم کار کمپنیوں نے دسمبر میں صارفین سے 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کے تاخیری حربوں کے باعث صارفین کو ریلیف ایک ماہ تاخیر سے ملے گا ، دسمبر میں تقسیم کار کمپنیوں کو 6 ارب 67 کروڑ 38 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ، دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 36 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ روپے رہی ، ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 13 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 7 روپے، گیس پر 5 روپے 80 پیسے فی یونٹ رہی ، ایران سے دسمبر میں 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ نرخ پر بجلی درآمد کی گئی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین کو فروری کے بلوں میں12 ریلیف ملے گا، فرنس آئل کی قیمت کم ہونے سے بیس ارب روپے کی بچت ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments