کراچی : اورنگی ٹاﺅن میں بس کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق
کراچی میں اورنگی ٹاﺅن میں بس کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ، اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین اورنگی ٹاﺅن کے ڈسکو سٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک تیزرفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والی بس کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے بس کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس کے مالک کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کر دی ہے تاکہ اس کی مدد سے ڈرائیور کا سراغ لگایا جاسکے ۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).