مہیش بھٹ بالی ووڈ کے ڈان اور جسم فروشی میں ملوث ہیں: مہیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ  پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا


بھارت کے معروف فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور ان کے بھائی مکیش بھٹ نے خود پر بالی ووڈ کا ڈان اور جسم فروشی میں ملوث ہونے کا الزام لگانے والی اداکارہ لوینا لودھ کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور ان کے بھائی مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے خلاف دعویٰ دائر کرنے کے بعد اپنے بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کردیا اور یہ ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ لوینا لودھ بھٹ فیملی کی بہو ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لوینا لودھ نے ان کے فلیٹ پر قبضہ کر رکھا تھا جس کو خالی کرانے کے بعد اس نے الزامات لگائے ہیں۔ اداکارہ کا اپنے شوہر سمت سبروال سے 2016 سے تنازع چل رہا ہے۔ سمت سبروال ہماری فلم کمپنی وشیش فلمز میں کام کرتا ہے، فلیٹ خالی کرائے جانے کے بعد اداکارہ نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ لوینا لودھ نے ایک ویڈیو پیغام میں الزام لگایا تھا کہ ان کا شوہر سمت سبروال بھٹ برادران کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ بالی ووڈ کے ڈان ہیں اور وہ جسم فروشی کے دھندے میں بھی ملوث ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ مہیش بھٹ کے بھانجے کی بیوی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).