ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا حق ہے : سونم
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ سٹارز نے ان کی مخالفت کی وہیں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونم کپورنے بالی ووڈ کے خانز کی حمایت کردی ہے۔ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کے برے ردعمل کی وجہ سے کنگ خان اورمسٹر پرفیکشنسٹ اب قومی معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے میں خوفزدہ ہوںگے۔
سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا پورا حق ہے اور اس بارے میں ہمیں ان سے تعاون کرنا چاہئے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).