ایشوریا رائے نے کبھی کسی فلم میں بوس و کنار کیوں نہیں کیا؟


ایشوریا رائے بالی ووڈ کی چند کامیاب ترین اداکاراﺅں میں شمار ہوتی ہیں، تاہم انہوں نے کبھی کیمرے کے سامنے بوس و کنار نہیں کیا۔ انہوں نے زندگی میں کیمرے کے سامنے صرف ایک ہی آدمی کے ساتھ ایسا منظر عکسبند کروایا اور وہ کوئی اور نہیں، ان کے شوہر ابھیشک بچن تھے اور یہ منظر بھی کسی فلم میں نہیں بلکہ معروف امریکی ٹی وی میزبان اوپراونفرے کے شو میں دیکھنے کو ملا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے شادی کے بعد 2009ء میں پہلی بار کسی ٹی وی پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور یہ اعزاز اوپراونفرے کے شو کو ملا تھا۔ اس انٹرویو میں اوپراونفرے نے ایشوریا رائے سے سوال پوچھا کہ ”اتنے کامیاب کیریئر کے باوجود آپ نے کبھی آن کیمرا بوسہ کیوں نہیں دیا؟“ اوپرا ونفرے کے اس سوال پر ایشوریا رائے تو شرما کر رہ گئیں اور صرف اتنا ہی کہہ پائیں کہ ”آگے بڑھیں بے بی“۔

تاہم ابھیشک بچن نے اس موقع پر ایشوریا رائے کے گال پر بوسہ دے دیا اور اوپرا ونفرے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں بوس و کنار کے مناظر لازمی حصہ نہیں ہوتے۔ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے والے لوگ بھی اس چیز کے قائل ہیں۔ جہاں طرح کی صورتحال میں ہالی ووڈ فلموں میں ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہیں، بالی ووڈ میں ایسی صورت حال میں گانا آتا ہے۔ہماری ثقافتی اقدار کے پیش نظر بالی ووڈ کی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر نہ ہونا معمول کی بات ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments