شاہد آفریدی اور احمد شہزاد نیوزی لینڈ میں بغیر پیسوں کے برگرکھانے پہنچ گئے


\"shahidپاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور مایہ ناز بلے باز احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ برگر کھانے کے لئے ایک ریسٹورنٹ گئے لیکن مقامی کرنسی نہ ہونے کے باعث ان کا بل ان کے مداح نے ادا کیا۔
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پرہے اورطویل سفر کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنے پر کھلاڑیوں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی لیکن ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد چہل قدمی کرتے ہوئے ہوٹل سے باہرنکلے اور برگر کھانے کی غرض سے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پہنچے جہاں شاہد آفریدی نے 2 برگر کا آرڈر دیا لیکن اچانک انہیں علم ہوا کہ یہ پردیس ہے اوردیارغیر میں پاکستانی پیسہ نہیں بلکہ وہاں کی مقامی کرنسی (آسٹریلین ڈالر)چلتی ہے۔ جو ان کے پاس نہیں تھی۔پریشانی کے عالم میں مبتلا کپتان کی مصیبت اس وقت رفع دفع ہوئی کہ جب ان کے ایک مداح نے ان کی بے قراری، بے کسی اور مجبوری کو بھانپتے ہوئے بطورتحفہ بل کی ادائیگی کی جس پر شاہد آفریدی نے اپنے پرستارکا شکریہ ادا کیا اور چلتے بنے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہے پاکستانی ٹیم جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی کل سے بھرپور تیاری کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments