اداکارہ میرا شادی کے خواہش مند مرد کا انٹرویو لیں گی
اداکارہ میرا شادی کے خواہش مند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور اپنی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔
یہ انٹرویوز 12فروری کو کراچی میں 18فروری کو پشاور میں 23فروری کو لاہور میں اور 5مارچ کو اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں لیے جائیں گے ایک نیوز ایجنسی کے مطابق اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں میں درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریبا 39کے قریب ہے 11کا تعلق پشاور سے، لاہور سے تعلق والی شخصیات کی تعداد 21ہے کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5اور 2کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہش مند افراد میں سے 9رنڈوے بھی شامل ہیں ان شخصیات میں 7کاروباری 11ڈاکٹر انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں 6کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے 6نوجوان اور مردوں کا تعلق سیاست سے ہے۔
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).