بچوں سے بدفعلی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے: حریم شاہ


ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

مدرسہ کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ’’بہت دکھ کے ساتھ ایک بات کروں گی یہ جو مفتی ہے منہ پر سنت رسول رکھ کر ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر، مدرسہ جو ایک تقدس والی جگہ ہے، جہاں پہ قرآن پڑھایا جاتا ہے، جہاں پہ اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہیں، وہاں پر تم لوگ زنا کرتے ہو، وہاں پر تم لوگ بدفعلی کرتے ہو۔

حریم شاہ نے کہا قوم لوط کا وہ عذاب بھول گئے ہو جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی اسی وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے۔ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے، آپ لوگ جانوروں سے بدتر ہوچکے ہو۔ لوگ اپنے بچوں کو مدارس نہیں بھیج رہے، قرآن پاک سکھانے نہیں بھیج رہے۔ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔

حریم شاہ نے مزید کہا میں تو یہی کہوں گی کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنائیں تاکہ ان میں ہمت نہ ہو اور کسی اور میں بھی ہمت نہ ہو کہ منہ پہ سنت رسول رکھ کر یہ جانوروں والی حرکت کریں شرم سے ڈوب مریں آپ لوگ۔

واضح رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بدفعلی کا شکار ہونے والے طالبعلم کی درخواست پر مفتی عزیز کو ان کے بیٹوں سمیت گرفتار کیا جا چکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments