پورنو گرافی سکینڈل: راج کندرا کے دفتر میں خفیہ الماری سے اہم فائلیں برآمد


پورنو گرافی کے کیس میں گرفتار بھارتی اداکار ہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف بزنس مین راج کندرا کے دفتر پر چھاپے کے دوران پولیس نے ایک خفیہ الماری سے اہم فائلیں برآمد کی ہیں جن سے راج کندرا کے خلاف مزید ثبوت مل گئے ہیں۔

بھارتی میڈ یا کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ خفیہ الماری سے ملنے والی فائلیں راج کندرا پر بنائے گئے کیس میں کئی راز فاش کر سکتی ہیں، فائلوں میں مالی لین دین سے متعلق اور کرپٹو کرنسی سے وابستہ اہم معلومات درج ہیں۔

انویسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق راج کندرا 121 ویڈیو کسی کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر کے عوض بیچنے والے تھے جس کے لئے ملزم نے ایچ ایس اکاونٹ ، ایچ ایس آپریشن اور ایچ ایس ٹیک ڈاون کے نام سے تین واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرااور ان کے ساتھی ریان تھورپے کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھا جس کے بعدعدالت نے انہیں 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments